حکومت عوام کو سہولیات کی بجائے نالج پارک پر اربوں ضائع کر رہی ہے،میاں ایوب

حکومت عوام کو سہولیات کی بجائے نالج پارک پر اربوں ضائع کر رہی ہے،میاں ایوب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو بنیادی تعلیم کی سہولیات ہی میسر نہیں ہیں جن کو فوری طور پر پورا کرنے کی ضرورت ہے لیکن پنجاب حکومت عوام کو یہ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کی بجائے نالج پارک کی مد میں جدید تعلیم کے نام پر اربوں روپے ضائع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو بنیادی تعلیم حاصل کرنا دشوار ہو چکا ہے جدید تعلیم تو تب حاصل کریں گے جب وہ بنیادی تعلیم حاصل کریں گے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو چکا ہے اس وقت پاکستان کا بنیادی مسئلہ توانائی بحران ہے اُس پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں غریب آدمی کا روح اور جسم کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہے جبکہ پنجاب حکومت نالج پارک پر 21 ارب روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی پالیسیاں غریب آدمی نہیں بلکہ مراعات یافتہ طبقے کے لئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...