جماعت اہل سُنّت کا ملک گیر کنونشن 31اکتوبر کو ہوگا

جماعت اہل سُنّت کا ملک گیر کنونشن 31اکتوبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )جماعت اہل سُنّت پاکستان کے مرکزی ، صوبائی و ضلعی عہدیداران کا ملک گیر کنونشن تین اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگاجس سے جماعت اہلسنّت کے مرکزی و صوبائی عہدیدران خطاب کریں گے۔ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں عہدیداران کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔




جماعت اہل سنت عید قربانی کے اجتماعات میں سانحہ بڑھ بیڑ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرے گی اور عید قربان کے اجتماعات میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ انقلاب نظام مصطفی پاکستان کا مقدر بنے گا۔ عید قربان اخوت ، ہمدردی اور بھائی چارے کا انسانی تہوار ہے۔ مسلمان عید قربا ن کے موقع پر اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کریں۔