حدیقہ بشیر کو امریکہ میں اعلیٰ ایوارڈ ملنا باعث فخر ہے،ذکیہ شاہ نواز

حدیقہ بشیر کو امریکہ میں اعلیٰ ایوارڈ ملنا باعث فخر ہے،ذکیہ شاہ نواز

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے پاکستانی ہونہار لڑکی حدیقہ بشیر کو امریکہ میں ’’محمد علی انٹرنیشنل ہیومنٹیرین ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری بچیاں اس قابل ہوچکی ہیں جن کی آواز پسماندہ علاقوں سے ہوتی ہوئی ساری دنیا کے ایوانوں سے ٹکرانے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بچیاں ہمارے ملک کا فخر ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کے بعد حدیقہ بشیر نے کم عمری میں شادی کے رجحان کے خلاف سوات جیسے نسبتاً پسماندہ علاقے میں آواز بلند کرکے بہادری اور اعلیٰ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمیں بین الاقوامی فورم پر پاکستانی خواتین کی نمائندگی اور ان کی الوالعزمی کو اجاگرکرنا ہوگاانہوں نے مزیدکہا کہ ہمارے ملک کی خواتین کسی بھی طرح معاشرتی ، معاشی ، اقتصادی اور تعلیمی دور میں دنیا سے پیچھے نہیں بلکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...