خواتین کے حقوق کی پاسداری حکومت کی ترجیح ہے،حمیدہ وحید الدین

خواتین کے حقوق کی پاسداری حکومت کی ترجیح ہے،حمیدہ وحید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے خواتین کے حقوق کی پاسداری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اپنے دفتر میں خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نفسیاتی طور پر بھی مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ وہ معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا جس میں خواتین کے حقوق و کردار کو نظرانداز کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے علیٰحدہ محکمہ تشکیل دیا ہے جو کہ خواتین کے متعلقہ مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے خواتین پیکیج برائے 2014کے حوالے سے کہا کہ خواتین پر ہونے والے معاشرتی تشدد، تیزاب پھینکنے اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت نے قوانین میں ترامیم کی ہیں۔


۔ اس سلسلہ میں محکمہ ترقی خواتین کی فری ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس پر وہ اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں اسی طرح سرکاری محکموں میں خواتین کیلئے ملازمت کا کوٹہ پانچ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں روزگار بنک قائم کیا جا رہا ہے جس میں خواتین کو 30فیصد کوٹہ ملے گا مزید حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کے ہر اضلاع میں ڈے کیئر سنٹر اور ورکنگ و ویمن ہاسٹل تعمیر کئے جا رہے ہیں۔