ترک صدر ماسکوکی مرکزی جامعہ مسجد کا افتتاح کریں گے
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ماسکو کے دورے کے دوران مرکزی جامعہ مسجد کا افتتاح کریں گے۔ انقرہ سے صدارتی محل سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے صدر کل (بدھ کو) روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر اردگان روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس کے دوران دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت شام اور خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ترک صدر ماسکو میں مرکزی جامعہ کا افتتاح بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ روس کے دورے کے دوران ترک صدر کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی متوقع ہے۔