جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی،وسیم اختر

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی،وسیم اختر

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے لاہور کی پی پی 148کی یونین کونسل 199شادمان سے جماعت اسلامی کے طارق شجاع بٹ،یوسی89نواں کوٹ سے شکیل احمد بلوچ اور محمد فیصل کو بلامقابلہ کونسلر منتخب ہونے پرمبارک باد کاپیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔عوام موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ان کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ غریب عوام کی آوازکو ہرسطح پر بلند کیا ۔ہمارے ایک ہزار سے زائد نمائندے مختلف ادوار میں منتخب ہوکر اسمبلیوں میں پہنچے الحمدللہ کسی ایک پر بھی کرپشن،پلاٹوں کی سیاست اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کسی قسم کاکوئی الزام نہیں۔جماعت اسلامی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

۔

امیر جماعت سے لے کر ایک یوسی کے امیر تک شفاف انداز میں منتخب ہوکر آتے ہیں اور ذمہ داریوں کو اللہ کی امانت سمجھتے ہوئے اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں عوام زیادہ سے زیادہ ہمارے امیدواروں کوکامیاب کرائیں۔ہم عوام کودرپیش مسائل ان کی دہلیزپر حل کریں گے۔

خدمت خلق جماعت اسلامی طرہ امتیاز ہے۔بلدیاتی انتخابات میں عوام باری کی سیاست کرنے والوں کومستردکریں۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ بلدیاتی انتخابات کابروقت انعقاد ہوناضروری ہے۔التواء کی سازشیں کرنے والے نہیں چاہتے کہ اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہو۔اس وقت تک جمہوریت کے ثمرات حاصل نہیں کئے جاسکتے جب تک اقتدار میں عوام کے حقیقی نمائندوں کوشامل نہیں کرلیاجاتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...