عوام کو زندہ درگور کرنے والے عزت کے مستحق نہیں ہو سکتے،ناصر اقبال

عوام کو زندہ درگور کرنے والے عزت کے مستحق نہیں ہو سکتے،ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان،آصف چٹھہ ، تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدریورپ رانابشارت علی خاں ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرپنجاب حاجی شیخ آصف اورصدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو نے کہا کہ حکمران یادرکھیں نام نہیں افکار،کرداراور کام کی عزت ہوتی ہے عوام کوزندہ در گور کرنیوالے عزت کے مستحق نہیں ہو سکتے اگر پاکستان کا اقتدارمنتخب اورجمہوری حکومت کے پاس ہے توپھرشہریوں کے انسانی حقوق کیوں پامال ہورہے ہیں نام نہادجمہوری دورمیں کمزورکواس کاحق اورسائلین کوبروقت انصاف کیوں نہیں ملتااسلامی ریاست میں خواتین کوحق وراثت سے محروم رکھناایک سوالیہ نشان ہے حکمرانوں کی صرف زبانیں چلتی ہیں جبکہ جنرل راحیل شریف کاکام بولتا ہے ۔ وزرات عظمیٰ نوازشریف کے پاس ہے مگرعوام کی امیدوں،وفاؤں اوردعاؤں کا محور و مر کز جنرل راحیل شریف ہیں وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔


محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام قائداعظم ؒ کی وفات کے بعدسے اب تک ایک نجات دہندہ کے منتظر ہیں جوپاکستا نیوں میں آسانیاں تقسیم کرتا ہے عوام اس کی ناقدری نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کی کامیابی اورپذیرائی سے حسدکرنا بعض عناصر کی فطرت ہے اگرعزت منصب کی مرہون منت ہوتی توصدرمملکت ممنون حسین عوام کیلئے اجنبی نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھائیوں کی طرح جنرل راحیل شریف کی شہرت اشتہارات کی محتاج نہیں کیونکہ ان کی سیرت اور صورت عوام کے قلوب پرنقش ہے۔