بھارت تربیت یافتہ دہشتگرد افغانستان کے راستے پاکستان داخل کرتا ہے،جمیل ملک

بھارت تربیت یافتہ دہشتگرد افغانستان کے راستے پاکستان داخل کرتا ہے،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ بڈھ بیر ایئر بیس دہشت گردی میں افغانستان ملوث ہے اوربرادر اسلامی ملک کا بھارت کے ہاتھوں استعمال ہونا ا س سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستا ن میں ہونیوالی ہر دہشت گردی کی کڑیاں افغانستان سے جا ملتی ہیں،لگتا ہے کرزئی کے بعدبھی افغان پالیسی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اوربھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان کے راستے پاکستا ن میں داخل کررہا ہے ،انہوں نے کہا بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی’’راء‘‘افغانستان میں اپنے قدم مضبوط کرچکی ہے اورامریکی پلان پرعملدرآمد کیلئے خطے کاامن تباہ کررہی ہے،پاکستان نے قیام امن کیلئے افغانستان سے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا اور ہر قسم کے دستیاب وسائل بھی فراہم کئے مگر صد افسوس افغانستان نے پاکستان سے فرار ہونیوالے مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے،افغانستان کی حکومت اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہونا ترک کردے اس سے نہ صرف دونوں ممالک کا نقصان ہوگا بلکہ عالم اسلام کا مفادبھی متاثر ہوگا۔