سیکورٹی گارڈ کے قتل کا الزام، 5ملزمان کے مقدمہ کی سماعت آجہوگی

سیکورٹی گارڈ کے قتل کا الزام، 5ملزمان کے مقدمہ کی سماعت آجہوگی

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید کی عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ عمران کے قتل میں ملوث یونیورسٹی کے سابق آر او جاوید سلیمی سمیت 5ملزمان کے مقدمہ کی سماعت آج 22ستمبر کو ہوگی ۔ عدالت میں محمد رمضان نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق آر او جاوید سلیمی، انسپکٹر عابد حسین ، سب انسپکٹرظفربخاری، سب انسپکٹر میاں خان،پنجاب یونیورسٹی کے اسٹیٹ آفیسر کمال گل اور سیکورٹی آفیسر شوکت گل کے خلاف استغاثہ دائر ہے جس میں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کررکھی ہے ، عدالت نے سماعت کے بعدمقدمے کے مدعی محمد رمضان کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکورٹی گارڈ عمران پر پولیس اہلکاروں سے تشدد کرایا جس سے وہ ہلاک ہوگیاتھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...