حکومت لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے ساتھ مسلسل ظلم کر رہی ہے،خدیجہ فاروقی
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد لیڈی ہیلتھ وزیٹرز سے چاروں صوبائی حکومتیں ظلم کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چاروں صوبائی حکومتوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو سول سرونٹ کا دیاجائے گااس پر سپریم کورٹ نے 28ستمبر2012کو فیصلہ دیا تھا کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر ز کو سول سرونٹ کا درجہ دیا جائے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود انہیں سول سرونٹ کا درجہ نہ دینا توہین عدالت ہے ۔۔
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز پولیو فری خدمات، فیملی پلاننگ، گھر کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اہم پروگراموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں لیکن حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود انہیں سول سرونٹ کا درجہ دیتے ہوئے مستقل نہیں کررہی انہیں احتجاج کے دوران شملہ پہاڑی میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا وہ مسلسل اپنے حقوق کیلئے سراپا ء احتجاج ہیں اب پھر 12اکتوبر کو لیڈی ہیلتھ وزیٹر ز نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔