پلاٹ قبضہ کیس، عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کاریفرنس ڈسٹر کٹ سیشن جج کو ارسال

پلاٹ قبضہ کیس، عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کاریفرنس ڈسٹر کٹ سیشن جج کو ارسال

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے جعل سازی سے پلاٹ پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث یونین کونسل 225 کے لئے بطور چیئرمین مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر عبدالمجید اور ان کے بھائی عبدلواحد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزموں نے شہری محمد افضل کا کوٹ لکھپت میں واقعہ ساڑھے 13مرلے پلاٹ کے جعلی کاغذات تیار کر کے اس پر قبضہ کرنے کی کوش کی جس کا علم ہونے پر پلاٹ کے مالک نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس پر دونوں ملزموں نے مذکورہ ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے آپ کی عدالت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کردی ہے جس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے تک سماعت روک دی جائے جس پر مدعی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم اپنی ضمانت کو طول دینا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس درخواست دائر کی ہے جو کہ ظلم ہے ۔

جس پر عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ریفرنس بنا کر بھجواتے ہوئے ملزموں کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ آج22 ستمبر کو فاضل عدالت میں پیش ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4