حکم عدولی پردو کمپنی مالکان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

حکم عدولی پردو کمپنی مالکان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار) کمرشل کورٹ کے قائم مقام جج چودھری محمد جہانگیر کی عدالت میں 2مقدمات کی سماعت آج 22ستمبر کو ہوگی ،پچھلی سماعت پر عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر کبیرسپورٹس ملتان روڈ کے مالک محمد افتخار احمد اور ایگری گروپ انڈسٹریزملتان روڈ کے مالک شیرازاور حنیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں کمپنیوں کے مالکان کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ، وفاقی حکومت نے ڈرگ کورٹ کے چیئرمین چودھری محمد جہانگیر کو مذکورہ عدالت کااضافی چارج دے رکھا ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت میں انجینئرنگ ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ میں جعلسازی سیکروڑوں کے پلاٹ خوردبرد کرنے پرطارق اشرف،فخرالزمان،احمد صادق، محمدیعقوب، شیخ نوید،ذکاء اللہ سمیت 11ملزمان کے کیس کی سماعت بھی آج 22ستمبر کو ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...