رقم خودربرد کا الزام ،کسٹم سپرنٹنڈنٹ اور 4کسٹم انسپکٹرزکے کیس کی سماعت آج

رقم خودربرد کا الزام ،کسٹم سپرنٹنڈنٹ اور 4کسٹم انسپکٹرزکے کیس کی سماعت آج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عبدالستار کی عدالت میں جعل سازی سے سیل ٹیکس کی کروڑوں روپے کی رقم خودربرد کیس میں ملوث کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ محمدخالد اور 4کسٹم انسپکٹرزکے کیس کی سماعت آج 22ستمبر کو ہوگی۔احتساب عدالت میں گزشتہ تاریخ سماعت پر نیب نے جعلی ووچرکے ذریعے کروڑوں کاسیلزٹیکس خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کسٹم سپرنٹنڈنٹ محمد خالد،چار انسپکٹرزمحمد اکرم، شیخ ندیم لطیف،سیدعلی عباس اور ناصر ڈوگر کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاتھا،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے فائلوں میں جعلی ووچرلگا کر حکومت کو کروڑوں کانقصان پہنچایاہے ،عدالت سے ستدعاہے کہ ان کاجسمانی ریمانڈدیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریماند پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی ۔