بی بی پاکدامنمیں مجلس عزاء

بی بی پاکدامنمیں مجلس عزاء

  



لاہور (پ ر) در بتول شیخ اخلاق حسین بانی مجلس کے زیر اہتمام 16 ویں سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ شہادت سفیر امن حضرت مسلم بن عقیل ؑ بمقام حرم اظہر ذکیہ بی بی کبریٰ دربار حضرت بی بی پاکدامن منعقد کی گئی۔ جس سے ممتاز ذاکرین محمود رضا غوری، شوکت رضا شوکت، غلام عباس رتن، ملک منتظر مہدی،بابا شفقت محسن کاظمی، محمد علی حسنین نجفی، علامہ کرامت عباس حیدری، شفقت رضا شفقت، غلام باقر منظور، محسن عباس رکن، غلام جعفر طیار نے خطاب کیا۔

۔

۔اس موقع پر ذاکرین نے شان اہلبیت فضائل ومصائب بیان کئے۔ اس موقع پر سید قار الحسن نقوی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ اختتام مجلس شبیہ تابوت غلام جعفر طیار نے برآمد کروائی۔ اس موقع پر عزاداروں نے بڑی تعداد میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ ماتمی سنگتوں نے پرسہ داری کی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ذاکرین نے کہا کہ ہمارے پاس اللہ کی کتاب دلیل ہے ہم عقیدہ توحید، عقیدہ رسالتؐ، عقیدہ ولایت پر یقین رکھتے ہیں۔ شیر خدا حضرت علی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گودمیں اپنا سر رکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سکون ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذکر اہلبیت نہیں چھوڑ سکتے۔ فضائل محمد وآل محمد آج بھی زندہ ہیں اور قیامت تک اہلبیت کے چرچے ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مسلم بن عقیل کی والدہ آتش پرستوں کی رب تھیں۔ اس در سے حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔ حضرت امام حسین ؑ نے فرمایا تھا کہ مسلم میرا سکون ہے۔ حضرت مسلم بن عقیل ؑ کے ہاتھ پر بیعت ایسے ہے جیسے حضرت امام حسین ؑ کے ہاتھ پر بیعت ہے۔ ذاکرین نے کہا کہ ہم منبر حسینی پر کھڑے ہوکر یہ اعلان کرتے ہیں کہ آج تک ہماری قوم میں کوئی دہشت گرد نہیں ہوا بلکہ ہماری شہادتوں کی بہت بڑی داستا ن ہے۔ شہادتیں ہمارا مشن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری شیعہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ لیکن ہم یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم عزاداری کو محدود کرنے، عزاداری پر ناروا پابندیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ہمیں عزاداری کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ سوسال کی اہلبیت کی قربانیوں کی داستان آج بھی زندہ ہے۔ حسینیت کل بھی زندہ تھی اور آج بھی زندہ ہے۔ کربلا کے 72 جانثاروں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جس دل میں حب اہلبیت نہیں وہ دل بنجر ہے اس لئے منافقین کو اپنے دلوں میں زنگ کو دور کرکے محبت اہلبیت اپنانا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...