ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قانون ہے،حامد سعید کاظمی

ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قانون ہے،حامد سعید کاظمی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )نظامِ مصطفےٰ پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر خار دار تار لگا ئی جائے۔ ملک کی اہم شاہراؤں کو فوجی شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قانون ہے۔ بھارتی حکومت انتہا پسندوں کے ہاتھو ں یر غمال بنی ہو ئی ہے۔ جنرل راحیل شریف قوم کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں۔ غیر جانبداری کے بغیر مؤثر احتساب ممکن نہیں۔ دہشتگرد بد حواسی کا شکار ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا ہو گا۔ مقامی حکومتوں کو مالی و انتظامی اختیارات دینا ضروری ہے۔ بیوروکریسی اردو کے نفاذ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنی فاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین چوہدری عمران کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ٹیکس چوری کا خاتمہ ضروری ہے۔ بالادست طبقہ تمام ملکی مسائل کا ذمہ دار ہے۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے۔ بڑھ بیڑ ائیر بیس کے عظیم شاہینوں نے دہشتگردوں سے مقابلہ میں جر أت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...