انتخابات وقت پرہ ہونگے،اشرف دیونہ

انتخابات وقت پرہ ہونگے،اشرف دیونہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی عمران خان کے دھرنے نے ان کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ درحقیقت دھرنادینے والوں نے12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی تھی۔
۔

۔۔
۔
۔
۔
کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے ،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔ 126دن تک ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے گھر وں کو لوٹ چکے اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت آج بھی قائم و دائم ہے آج ساری قوم مبارک باد کی مستحق ہے ،قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے قوم کو مایوس کیاعمران خان نے بھی عوام کی امیدوں کو پاؤں تلے روندا ہے ۔مسلم لیگ( ن )عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ۔