اطالوی کی سٹ گارڈز نے ایک روز میں 4700شامی تارکین کو بچا لیا

اطالوی کی سٹ گارڈز نے ایک روز میں 4700شامی تارکین کو بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم( آن لائن )اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے لیبیا کے ساحل سے صرف ایک روز میں 4700 شامی تارکین وطن کو ریسکیو کر لاہور لیا۔اطالوی کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بچائے جانے والے تارکن کو اٹلی کے شہر پوزالو پہنچا دیا گیا ہے۔ پناہ گزینوں کو 20 مختلف آپریشنز کے دورا ن ریسکیو کیا گیاہے۔ بچائے جانے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، جو ربڑ کی کشتیوں میں سوار تھے۔ اطالوی حکام کے مطابق ایک خاتون نامساعد حالات کے باوصف دم توڑ گئی ہے جبکہ باقی تمام افراد کی حالت بہتر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -