تقریری مقابلے

تقریری مقابلے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)یوم دفاعِ پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ہم نصابی فورم یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلہ جات میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔اس تقریری مقابلے کا مقصد دفاعِ وطن کے حوالے سے طلبہ کی فکری اور نظریاتی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی فنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنابھی ہے۔ اس موقع پر منصفین کے فرائض عبدالرحمن قیصر ،شعبہ ابلاغیات، معروف شعبہ علوم اسلامیہ کے استادپروفیسر رانا اصغر علی اور معروف صحافی انیس اکرم نے سرانجام دئیے۔اس مقابلہ میں نوید اکرم(ایگری کلچر کالج) پہلی پوزیشن، کنزہ آمنہ (ایگری کلچر کالج )نے دوسری پوزیشن اور سرور سلطان (ابلاغیات)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...