آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم کا کابینہ میں زیادہ خواتین کو شامل کرنے کے فیصلے کا دفاع

آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم کا کابینہ میں زیادہ خواتین کو شامل کرنے کے فیصلے کا ...

  



سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ خواتین کو وزیر بنا کر انہیں اہم ذمہ داریاں سونپنے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور وزیراعظم اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں کیا۔ رہنماؤں کو جدید انداز میں تبدیلیاں لاتے رہنا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ آپ کو میری کابینہ میں کچھ نئے چہرے نظر آرہے ہیں جن میں سے بعض نوجوان اور کچھ خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے ورنہ یہ زیادہ اچھا ہوتا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو وزیر بنا کر انہیں اہم ذمہ داریاں سونپی جاتیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے گزشتہ روز اپنی نئی کابینہ کا اعلان کیا ۔

جس میں پانچ خواتین کو وزارتیں دی گئیں جن میں سینیٹر میریز پائن کو ملکی تاریخ کی پہلی وزیر دفاع بنایا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...