سعودی شوریٰ کونسل نے اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی مذمت
ریاض (اے پی پی) سعودی شوریٰ کونسل نے اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور مسجد کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کی ہے سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ الشیخ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کا یہ غیر قانونی اقدام بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی خلاف ورزی اور مذاہب کے تقدس کی پامالی ہے۔انہوں نے دنیا بھر کی پارلیمانوں ‘ اداروں خاص طورسے طاقتور ممالک سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی سے روکنے اور اسے بین الاقوامی قوانین کے احترام پر مجبور کرنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ دریں اثناء اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عیساویہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 7 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔