ایتھنز ٗ الیکس سیپر اس کی جماعت نے فتح حاصل کرلی

ایتھنز ٗ الیکس سیپر اس کی جماعت نے فتح حاصل کرلی

  



ایتھنز (این این آئی)یونان کے انتخابات میں الیکس سیپراس کی جماعت نے فتح حاصل کرلی ٗحامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سیپراس کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت یونان کی معیشت کی تعمیر نو اور ملکی وقار کو بلند کرے گی۔یونان میں ایک سال کے دوران تیسرے قومی انتخابات میں الیکس سیپراس کی جماعت نے کامیابی حاصل کر لی۔ حامیوں سے خطاب میں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم جلد ہی مخلوط حکومت تشکیل دے کر یورپی قرض خواہوں کی شرائط پر مبنی اصلاحات نافذ کریں گے تاکہ اربوں ڈالر کا بیل آوٹ پیکج حاصل کیا جا سکے تاکہ یونان کی معیشت کی تعمیر نو اور ملکی وقار کو بلند ہوسکے۔ سیپراس کا کہنا تھا کہ وہ قوم پرست جماعتوں کو حکومت میں شامل کریں گے۔گزشتہ ماہ سیپراس نے اپنی جماعت میں بیل آؤٹ پیکج پر ہونے والے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیدیا

مزید : عالمی منظر


loading...