روس رواں برس کے آخر سے چین کو اناج کی فراہمی شروع کرے گا

روس رواں برس کے آخر سے چین کو اناج کی فراہمی شروع کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اے پی پی) روس رواں برس کے آخر سے چین کو اناج کی فراہمی شروع کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ زراعت روس کے نائب سربراہ ایسکے الیکسینکو نے بتایا کہ چین روس سے مختلف زرعی اشیاء خرید نے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس کی قومی کرنسی روبل کی قیمت میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے جس کے باعث برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ روس چین کو اناج کی فراہمی رواں برس کے آخر سے شروع کرے گا۔ ایسکے نے بتایا کہ پاکستان ‘ ایران اور عرب ممالک کے ساتھ بھی روس اناج کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور روس ان ممالک میں اپنے وفود بھیجنے کو تیار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -