مفتی سعید نے کوئی بے چینی محسوس نہیں کی،کتنے شرم کی بات ہے، عمر عبداﷲ

مفتی سعید نے کوئی بے چینی محسوس نہیں کی،کتنے شرم کی بات ہے، عمر عبداﷲ

  



سرینگر(کے پی آئی) نیشنل کانفرنس کے رہنما سابق وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ نے کہا ہے کہ مفتی سعید کے نئے خاندان (انتہا پسند ہندو) نے کشمیریوں کی معاشی ناکہ بندی کی دھمکی دے دی ہے ۔ عمر عبداﷲ نے گائے زبح کرنے پر سزائے موت دینے کے لیے قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کی جانب سے پیش کردہ بل پر وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کوہدف تنقید بناتے وقت طنز کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ دوست کیسے بنائے جائیں عمر عبداﷲ نے ٹویٹر پر لکھا کہ مفتی صاحب جانتے ہیں کہ دوست کیسے بنائے جاتے ہیں۔ان کے نئے خاندان نے کشمیریوں کو معاشی ناکہ بندی کی دھمکی دی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ اپنی پارٹی کے ترجمان کے ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے پی ڈی پی کی پسندیدہ حلیف بی جے پی کی جانب سے اسمبلی میں مذکورہ بل پیش کیے جانے کے حوالے سے سوال کیا۔ترجمان نے کہا کہ گاؤ کشی پر سزائے موت کی خواہش پر مفتی سعید نے کوئی بے چینی محسوس نہیں،کتنے شرم کی بات ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...