عازمین حج کو ہنگامی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم

عازمین حج کو ہنگامی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ المکرمہ (اے پی پی) سعودی حکومت نے حج کے دوران عازمین کو ہنگامی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مفت فون ہیلپ لائن ’’937 ‘‘ قائم کردی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سروس اردو، فرانسیسی،ترک، فارسی، انگریزی اور عربی زبانوں میں چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔ ’’ ہم آپ کی صحت کا خیال رکھتے ہیں‘‘کے عنوان سے یہ پروگرام حج کے دوران خصوصی پروگرام ہے جس کے تحت عازمین اپنے موبائل، لینڈ لائن فون سے کال کرکے یا ایس ایم ایس کے ذریعے محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کریں گے جو فوری طور پر طبی خدمات فراہم کریں گے۔وزارت صحت کے ایک افسر کے مطابق کال کرنے والے اپنی شکایات یا تجاویز فراہم کریں گے۔
جنھیں فوری کارروائی کیلئے اعلی حکام کو بھجوا دیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -