روسی حکام کا معاشی پالیسی میں تبدیلیاں لانے کا اعلان

روسی حکام کا معاشی پالیسی میں تبدیلیاں لانے کا اعلان

  



ماسکو (اے پی پی) روس کے حکام نے کہا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی معاشی صورتحال کے پیش نظر اپنی معاشی پالیسی میں تبدیلیاں لایا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر خزانہ مکسم اوریشکین نے کہا کہ روس بگڑتے ہوئے عالمی اقتصادی حالات کا عادی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ روس وہ ترقی پذیر ملک ہے جو بین الاقوامی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اپنی معاشی پالیسیوں میں تبدیلیاں لایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کے معاشی حالات 2014ء کے بعد سے مزید خراب ہوگئے ہیں ‘ ۔

مکسم نے کہا کہ ان کا ملک کبھی بھی معاشی بدحالی کا شکار نہیں ہوا جبکہ اسے تیل کی قیمت میں کمی کے علاوہ سخت مغربی معاشی پابندیوں کا سامنا بھی ہے۔(taa/jav/hab 1124:15)

مزید : عالمی منظر


loading...