ایوان صنعت و تجارت کارپوریٹ کلاس الیکشن ،پیاف فاؤنڈرز الائنس 8نشستوں پر کامیاب

ایوان صنعت و تجارت کارپوریٹ کلاس الیکشن ،پیاف فاؤنڈرز الائنس 8نشستوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2015-16میں پیاف فاؤنڈرز الائنس 8نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔جس کے پیش نظر پیاف فاؤ نڈرالائنس کے حامی کارکنوں اور لیڈران نے انتخابی نتائج آنے کے بعد بھر پور خوشی کا اظہار کر تے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکبادیں ۔پو لنگ کا وقت صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا جبکہ دونوں گروپوں نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے اچھے طر یقہ کار کے تحت پو لنگ کی ۔لاہور چیمبر کے انتخابات میں انفرادی طور پر پیاف فاؤنڈر الائنس کے الماس حیدر نے 779، امجد علی جاوا نے 788، میاں رحمن عزیز چن نے 756، تنویر احمد نے 781، شیخ محمد ابراہیم نے 755، محمد عدنان خالد بٹ نے 749، میاں عبدالرزاق نے 728اور شہزاد ایوب نے 703ووٹ حاصل کیے۔ پروگریسیو گروپ کے خالد عثمان نے 344، طاہر ملک نے 306، محمد ارشاد چودھری نے 319، چودھری علی اکبر نے 299، محمد منصور دلاور نے 337، محمد نواز نے 278، نعیم انور نے 289 اور طارق صدیق نے 261ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن میاں مظفر علی،ہارون شفیق چودھری اور شہزاد اعظم خان پر مشتمل تھا۔دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی7نشستوں کے لیے پولنگ 22ستمبرکو (آج ) منعقد ہوگی جس میں 7800ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ رسمی نتائج کا اعلان اسی روز کردیا جائے گا، اٹھائیس ستمبر کو عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئے گا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان تیس ستمبر کو سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -