سندھ اپیکس کمیٹی کی مزید10مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش

سندھ اپیکس کمیٹی کی مزید10مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش

  



کراچی (خصوصی رپورٹ)سندھ اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کے مزید 10مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش کر دی۔ سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کے مزید 10مقدات فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش کر دی۔ مقدمات کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ان 10 مقدمات میں ملوث ملزمان کا تعلق 2 مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ملزمان آرام باغ، سولجر بازار، شاہ لیطیف ٹاون، گلشن جوہر، سرجانی ٹاون میں دہشت گردی کے وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کراچی پولیس اور سندھ سی آئی ڈی پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

مزید : صفحہ اول