قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر کوئی پابندی نہیں

قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر کوئی پابندی نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں قربانی کی کھالوں پر پابندی کے حوالہ سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر کوئی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی اس کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔ مذکورہ تنظیم ڈی سی او سے اجازت لے کر کھالیں جمع کر سکتی ہے۔ مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہاکہ قربانی کی کھالوں پر پابندی لگانے کے سلسلہ میں کالعدم تنظیموں کی جو لسٹ جاری کی گئی ہے اس میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا نام شامل نہیں ہے۔ اس لئے ان پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ درخواست گزارقانونی طریقہ کار کے تحت ڈی سی او سے رجوع کر کے اجازت نامہ لے سکتے ہیں جس پر فاضل عدالت نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ی وکیل کے تحریری جواب کے بعد صورتحال مکمل طو رپر واضح ہو گئی ہے آپ ڈی سی او کو درخواست دے کر اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔فاضل جج نے سرکاری وکیل کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی ۔یہ درخواست فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے اسے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے غیر قانونی طو رپر روک دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -