11اکتوبرحکمرانوں سے نجات کا دن ثابت ہو گا، عبدالعلیم خان

11اکتوبرحکمرانوں سے نجات کا دن ثابت ہو گا، عبدالعلیم خان

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے این اے122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کے میڈیا سیل نے میرے خلاف ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر د ی ہے اور من گھڑت الزامات کے ذریعے آئے دن نئے سے نئے شو شے چھوڑے جا رہے ہیں لیکن انہیں اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہو گی اورکامیابی حق اور سچ کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 11اکتوبرحکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا دن ثابت ہو گا جنہوں نے اس علاقے کے عوام کو بے روز گاری ا ور بد امنی کے "تحفے" دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اورآج این اے122اور پی پی147کی ہر گلی محلے میں جرائم فروغ پا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے لوگوں سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور عوام کو گذشتہ اڑھائی برسوں سے جھوٹے وعدوں اور کاغذی منصوبوں پر ٹر خایا جا رہا ہے ۔پی پی 147سے اُمیدوار صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان نے ما ضی میں 4برسوں میں اس علاقے کی جو خدمت کی تھی عوام آج بھی اُسے یاد کرتی ہیں وہ آئندہ منتخب ہو کر بھی اسی جذبے سے دوبارہ کام شروع کر ینگے۔ دریں اثناء تحریک انصاف شعبہ خواتین کی عوامی رابطہ مہم بھی زور و شور سے جاری ہے اور لیڈیز ڈور ٹو ڈور مہم میں حصہ لے رہی ہیں ۔

عبدالعلیم خان

مزید : صفحہ آخر


loading...