شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زبردست کام کئے ہیں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زبردست کام کئے ہیں کنٹری ڈائریکٹر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک راشد بن مسعود نے ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے شاندار فلاحی منصوبوں کے اجراء پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی غیر معمولی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زبردست کام کئے ہیں اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے شہباز شریف کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے عوامی خدمت کے نئے باب رقم کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔ شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب حکومت نے حوصلہ افزا نتائج دیئے ہیں اور گڈگورننس کے حوالے سے اہداف کے حصول کیلئے ان کے اقدامات بہت شاندار ہیں۔ صوبے میں معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی اور اچھی طرز حکمرانی کے قیام کی جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف کا وژن ایک خاص اہمیت کا حامل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب ایک لیڈنگ اپروچ رکھتے ہیں جو قابل ستائش ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...