وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم بھکر پہنچ گئی،معذور ہونیوالے 5بچوں کا معائنہ کیا

وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم بھکر پہنچ گئی،معذور ہونیوالے 5بچوں کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم بھکرمیں معذور بچوں کے گھر پہنچ گئی اور بیمارہو کر معذور ہونے والے ایک ہی خاندان کے 5بچوں کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بھکرڈاکٹر محمد نواز کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم میں ایک چائلڈ سپیشلسٹ‘ ایک سرجن ڈاکٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بھی شامل تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق پانچوں بچے جینیاتی مرض Muscular Distrophy میں مبتلا ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ ایک لاعلاج مرض ہے۔ خاندان کی مالی حالت انتہائی مخدوش ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بھکر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے مذکورہ خاندان کے سربراہ کو آج 50 ہزار 500 روپے ڈونیشن جمع کر کے دیئے گئے ہیں۔مذکورہ خاندان کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے باقاعدہ طور پر حکومت پنجاب سے مالی امداد کی درخواست کی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بھکر میں پراسرار بیماری میں مبتلا ہو کر معذور ہونے کی خبر کا نوٹس لیا تھا اور محکمہ صحت کے حکام کو بچوں کے ورثاء سے فوری رابطے اور طبی معائنے کا حکم دیا تھا۔

ٹیم بھکرمیں

مزید : صفحہ آخر


loading...