شرقپور :ایک دہشت گرد اور اسکا سہولت کار گرفتار

شرقپور :ایک دہشت گرد اور اسکا سہولت کار گرفتار

  



شرقپورشریف(نامہ نگار)ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کا شرقپور کے علاقہ میں آپریشن ایک دہشت گرد اور اس کا سہولت کار ساتھی گرفتار۔گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے شرقپور کے علاقہ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش پر اس کے سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا ۔پولیس نے دونوں افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق وزیرستان سے بتایا گیا ہے۔ تاہم تھانہ شرقپور کا متعلقہ اہلکار اصغر نے صحافیوں کو کسی قسم کی معلومات دینے سے انکار کر دیا ۔

مزید : صفحہ آخر