ضمنی انتخابات بیور وکریسی کی نگر انی میں شفا ف نہیں ہوسکتے ،چودھری سرور

ضمنی انتخابات بیور وکریسی کی نگر انی میں شفا ف نہیں ہوسکتے ،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ایل این جی درآمد منصوبے کو شفاف بنانے کیلئے سپر یم کورٹ کا کمیشن قائم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ادارو ں کے سر براہان کی میرٹ پر تقرریوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے ‘ انر جی کے منصوبوں میں ہونیوالی کر پشن پر حکمران خود ’’کلین چٹ ‘‘لینے کیلئے سر کاری عملے کو ’’قر بانی کا بکرا‘‘بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ‘ضمنی انتخابات پنجاب کی بیور وکریسی کی نگر انی میں شفاف نہیں ہوسکتے پو لنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے ۔وہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران ایل این جی منصوبے کے ذریعے قومی خزانہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ مار نے کی تیاریاں کر رہے ہیں جن کو ہمیں ہر صورت ناکام بنانا ہو گا جس کیلئے ضروری ہے کہ سپر یم کورٹ کا ایسا کمیشن بنایا جا ئے جو اس منصوبے کو مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے اقدامات کر ے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار میں آنے سے پہلے قومی ادارو ں میں میرٹ پر تقرریوں کی باتیں کرتے رہے ہیں لیکن اب بہت ایسے ادارے ہیں جو سر براہان کے بغیر چل رہے ہیں اور باقی میں حکمران اپنی من مانیاں کر رہے ہیں اگر کر پشن کا خاتمہ کر نا ہے توقومی اداروں کی سر بر اہان کی تقرری مکمل میرٹ پر کر نا ہوگا جسکی موجودہ حکمرانوں سے توقع نہیں کی جاسکتی ۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -