شہبازشریف کا ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل کے والد ،ایم این اے رانا محمد افضل کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل کے والداور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے رانا محمد افضل کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔