شیخ زید ہسپتال میں احتجاجی ملازمین نے سلمان رفیق پر انڈے پھینک دئیے

شیخ زید ہسپتال میں احتجاجی ملازمین نے سلمان رفیق پر انڈے پھینک دئیے

  



لاہور (جنرل رپورٹر ) شیخ زید ہسپتال میں احتجاجی ملازمین او ر پیرا میڈیکس سٹاف نے شنوائی نہ ہونے پر طیش میں آکر مشیر برائے صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق پر انڈے پھینک دئیے۔ شیخ زید ہسپتال میں گزشتہ روزپیرا میڈیکس اور دیگر سٹاف مسائل حل نہ ہونے ،2ساتھیوں کی گرفتاری اور مجوزہ نجکاری کیخلاف صبح سے احتجاج کر رہا تھا اور دوران احتجاج مظاہرین کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی جس پر پولیس نے پیرا میڈیکس سٹاف کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے تھے اور جب انہیں معلوم ہوا کہ مشیر صحت پنجاب شیخ زید ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں تو احتجاجی ملازمین ان کے استقبال کا بہانہ بنا کر آڈیٹوریم میں پہنچ گئے اور جب مشیر صحت سلمان رفیق تقریب سے خطاب کر کے باہر پہنچے تو لفٹ پر سوار ہونے سے قبل ہی احتجاجی ملازمین نے ان پر انڈے برسا دیئے ، تاہم ان کے سٹاف اور سکیورٹی گارڈ نے سلمان رفیق کے گرد حصار بنا لیا جس پر وہ انڈوں کی زد میں زیادہ نہ آسکے اور صرف ایک انڈا ہی انہیں لگا اور وہ ہسپتال کے پچھلے دروازے سے نکل کر واپس چلے گئے جبکہ ان پر انڈے برسانے والے ملازمین وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واضح رہے کہ پیرا میڈیکس سٹاف پیر کی صبح سے مسائل حل نہ ہونے اور ہسپتال کی نجی کاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کیونکہ پنجاب حکومت شیخ زید ہسپتال لاہور کو ٹرسٹ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ، پیرا میڈیکس سٹاف کے علاوہ احتجاجی مظاہرہ میں ینگ ڈاکٹرز اور ہسپتال کا دیگر عملہ بھی شریک تھا۔

انڈے برسا دئیے

مزید : صفحہ آخر


loading...