انڈے پھینکنے والوں کوذاتی حیثیت میں معاف کرتا ہوں،سلمان رفیق

انڈے پھینکنے والوں کوذاتی حیثیت میں معاف کرتا ہوں،سلمان رفیق

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مجھ پر گندے انڈے پھینکے اور بد تمیزی کی ہے انہیں ذاتی حیثیت سے معاف کرتا ہوں تاہم اگر انتظامیہ کارروائی کرنا چاہے تو وہ اس کی صوابدیدی ہے۔اگر مشیر نہ ہوتا تو ذاتی حیثیت سے ان لوگوں کو سبق ضرور سیکھاتا ۔ان خیالات کا مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید کی انتظامیہ نے کہا چور دروازے سے نکل جاؤں یا پولیس کی مدد لوں لیکن یہ حکومت اور میرے خاندان کی روایت نہیں ۔بدتمیز ی کے باوجود مظاہرین سے مذاکرات کرنے کیلئے گیا۔جن لوگوں نے انتظامیہ یا ڈاکٹروں سے بد تمیز ی کی اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون اپنا رستہ خود بنائے گا۔جس کی ایک زندہ مثال میو ہسپتال میں پروفیسر کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر پی جی ڈاکٹروں کو گھر بھیج دیا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونین بازی ورثے میں ملی ہے لیکن اس کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...