کروڑوں روپے کرپشن کرکے قومی خزانے کو لوٹنے کے الزام میں 200 افسران کیخلاف انکوائری

کروڑوں روپے کرپشن کرکے قومی خزانے کو لوٹنے کے الزام میں 200 افسران کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(زاہد علی خان) حکومت نے قومی خزانے کو لوٹنے والوں سے رقم واپس قومی خزانے میں لانے کیلئے سابق اورحاضر سروس افسران کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ان کے گرد خفیہ طور پر شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کرپشن میں ملوث افسران کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔جبکہ گزشتہ دنوں اس سلسلہ میں ایک ریٹائرڈ سابق پولیس افسر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔جس پر کروڑوں روپے کرپشن کے سلسلہ میں انکوائری ہو رہی ہے۔باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 200سے زائد افسران کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔جن کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ان میں اعلیٰ پولیس افسران کے علاوہ دیگر سول افسران بھی شامل ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتا یا ہے کہ نیب کی طرف سے کرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے اپنے طور پر بھی ان افسران کے خلاف بھی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ابتدائی طور پر 11اعلیٰ افسران کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ان میں گریڈ 21کے ایک ایڈیشنل آئی جی ،گریڈ20کے تین افسران اورگریڈ19کے عہدے سات افسران شامل ہیں۔اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی تصدیق کردی ہے ۔ان افسران میں سابق ادوار کے افسران بھی سرفہرست ہیں جو یہاں کافی عرصہ تک اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ذرائع نے یہ بھی بتا یا ہے کہ ان افسران کے بارے میں ہونے والی انکوائریاں ،معطلیاں،دوبارہ بحالیاں ،اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو جانا،ان کا رہن سہن اور مبینہ طورپر دیگر ریکارڈ بھی شامل ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان افسران نے دوران ملازمت ’’بڑے مزے‘‘ لوٹے اور شاہانہ طریقے سے ملازمت کی۔معلوم ہوا ہے کہ ایک خفیہ ادارہ بھی ایسے افسران کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا ہے جس کی رپورٹ جلد ہی حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔جس کے بعد کاروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

200افسران

مزید :

صفحہ آخر -