سعودی عرب ، بس حادثہ میں 3پاکستانیوں سمیت 5افراد جاں بحق

سعودی عرب ، بس حادثہ میں 3پاکستانیوں سمیت 5افراد جاں بحق

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں مسافر بس کو حادثہ پیش آنے سے 3پاکستانیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ سے480 کلومیٹردورعفیف الحومات روڈپربس کوحادثہ پیش آگیا جس سے 3پاکستانی،ایک سعودی اورایک سوڈانی عازمین حج جاں بحق ہو گئے ہیں۔سعودی ہلال احمرکے مطابق اس افسوسناک حادثے میں متعدد پاکستانی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی