سندھ ہائیکورٹ ، پیپلز پارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور ، ہائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ ، پیپلز پارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور ...

  



کراچی ( اے این این ) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کر لی،نیب عدالت کا فیصلہ معطل ، نیب کورٹ نے علی نواز شاہ کو پانچ سال قید اورجرمانے کی سزاسنائی تھی ۔ پیر کے روز سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی نواز شاہ و دیگر ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی ،درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی تھی ، عدالت نے پانچ ، پانچ لاکھ روپے میں تین ملزمان علی نواز شاہ ، خادم علی شاہ اور امتیاز شاہ کی ضمانت منظور کر لی ، علی نواز شاہ کو نیب کورٹ کی طرف سے پانچ سال و قید جرمانے کی سزا سنائی کی گئی ، خادم علی شاہ اور امتیاز شاہ کو تین سال اور چار سال کی سزا سنائی گئی تھی ، عدالت نے نیب کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا جس میں ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی ، تینوں ملزمان پر ایل پی او ڈی میں جعلی کاغذات پر کرپشن کا الزام تھا ، زمینوں کی مدمیں کرپشن کی تھی ، اس پر نیب نے ملزمان کو سزا سنائی تھی ، سندھ ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

مزید : علاقائی


loading...