سعودی عرب نے عازمین حج کی واپسی کیلئے شیڈول تبدیل کردیا ،سرکلر جاری

سعودی عرب نے عازمین حج کی واپسی کیلئے شیڈول تبدیل کردیا ،سرکلر جاری

  



ریاض (آئی این پی)سعودی حکومت نے عازمین حج کی واپسی کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق عازمین حج کی واپسی پرانے شیڈول کے مطابق ایک روز بعد ہو گی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے حج فلائٹس شیڈول تبدیل کرنے کیلئے سرکلر جاری کر دیاہے جس کے مطابق عازمین حج کی پہلی فلائٹ کی واپسی 26ستمبر کے بجائے 27ستمبر کو روانہ ہو گی۔سعودی حکومت کی جانب سے یکم ذوالحج 15ستمبر کو ہونے کی وجہ سے حاجیوں کو ایک روز زیادہ قیام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی