پنجاب پولیس چوری ہونے والی 90سرکاری گاڑیوں کا سروغ لگانے میں ناکام

پنجاب پولیس چوری ہونے والی 90سرکاری گاڑیوں کا سروغ لگانے میں ناکام

  



 لاہور ( شعیب بھٹی ) ایوان وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ افسران کی چوری ہونے والی 90سرکاری گاڑیاں پنجاب پولیس کے لئے معمہ بن گئیں ، انویسٹی گیشن ونگ سمیت اینٹی کارلفٹنگ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی تاحال ان گاڑیوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے ۔6 کروڑ روپے سے زا ئد مالیت کی چوری ہونے والی سرکاری گاڑیوں کو دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کئے جانے کا امکان ہے حساس ادارے کی ر پو رٹ اورپولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے 17محکموں کی جانب سے افسران کو کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں دی گئیں افسران کی غفلت کے باعث گاڑیاں مختلف اضلاع سے چند سال قبل چوری ہو گئیں۔ افسران نے خانہ پوری اور محکمانہ کاروائیوں سے بچنے کے لئے مقامی تھانوں میں ایف آئی آرز درج کروا کر جان چھڑوالی ،چوری ہونے والی گاڑیوں میں ایوان وزیر اعلیٰ کی دو گاڑیاں جن میں LOV-1042تھانہ جوہر ٹاؤن ،LRM-9883تھانہ نواں کوٹ ، محکمہ زکواۃ کی ایک گاڑی نمبر LOZ-6027، محکمہ ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اینڈ اربن پبلک ہیلتھ انجئنرینگ کی تین گاڑیاں نمبر تھانہ سٹی وہاڑی LHC-2457، mlf-9751تھانہ بی ڈویژن ڈی جی خان ،محکمہ داخلہ پنجاب کی دو گاڑیاں LOW-7104تھانہ اسلام پورہ،HZ-4200تھانہ سٹلائیٹ ٹاؤن سرگودھا ،محکمہ سوشل ویلفئیر کی ایک گاڑی نمبر LRL-612تھانہ شمالی چھاؤنی ،محکمہ ماحولیات پنجاب چھ گاڑیاں نمبر LEG-1030تھانہ اقبال ٹاؤن ،LEG-1536تھانہ گوجرانوالہ ،محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی دو گاڑیاں نمبر LES-1076-08تھانہ سبزی منڈی سیکٹر I-11اسلام آباد ،RIV-5137تھانہ سول لائن راولپنڈی ، محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ایک گاڑی نمبر LXF-8522تھانہ ڈیفنس اے ، محکمہ خزانہ پنجاب کی تین گاڑیاں نمبر LOS-8908تھانہ اسلام پورہ ،LZM-4866تھانہ اسلام پورہ ،LWK-7704تھانہ اسلام پورہ ،محکمہ پبلک پراسکیوشین دو گاڑیاں نمبر LEG-07-1089تھانہ اسلام پورہ ،LEG-07-1082تھانہ مزنگ ،سپیشل ایجوکیشن کی چھ گاڑیاں نمبر LHV-3091،LEG-1982شامل ہیں ،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی آٹھ گاڑیاں LEG-07-2664تھانہ شمالی چھاؤنی ،LOY-6716 تھانہ جوہر ٹاؤن ،LEG-06-1587تھانہ لٹن روڈ ،LOM-6963،محکمہ ایری گیشن اینڈ پاور پنجاب گاڑیاں نمبر BNC-3020،LXD-6961،محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچرپانچ گاڑیاں نمبر LZM-3781تھانہ رحیم یار خان ،LZP-1666تھانہ اسلام پورہ ،محکمہ صنعت و تجارت پنجاب 14گارڑیاں نمبر LXB-1962،LEG-09-144،LEG-06-1350،ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول پنجاب کی ایک گاڑی اور محکمہ زراعت پنجاب کی 15گاڑیاں نمبر FDK-2626،FDS-1306اور MNR-9314 وغیر ہ شامل ہیں ۔ حساس اداروں کی جانب سے متعدد بار خبر دار کیا گیا ہے کہ یہ چوری ہونے والی سرکاری گاڑیاں دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہو سکتی ہیں۔ مگر پنجاب پولیس کے افسران کی جانب سے ان گاڑیوں کو روائیتی طور پر تلاش کیا گیا مگر تاحال ایک گاڑی بھی برآمد نہ ہو سکی ۔

مزید : علاقائی


loading...