بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا

  



لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہو جانے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ۔ شارٹ فال میں اضافہ پر مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش پھر شروع کر دی گئی اور انڈسٹریز کے لئے بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19420 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13680 میگا واٹ رہی ۔

مزید : علاقائی