بھٹہ خشت بچوں کی سکول داخلہ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

بھٹہ خشت بچوں کی سکول داخلہ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) صوبہ پنجاب کے تمام بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے اوربھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والی عمرکے بچوں کی بھٹوں کی 2کلومیٹرحدود میں قائم سکولوں میں انرولمنٹ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغازکر دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع لاہورکے 151بھٹوں پر کام کرنے والے3190بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جائے گا۔مفت تعلیم ، کتابیں اور سکول بیگ بھی فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے چائلڈلیبر کے خاتمے کے ویژن کے تحت ضلع لاہور کے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز آج28بچوں کی انرولمنٹ سے کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے گزشتہ روز الحمراء ہال میں ضلع لاہور میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکولوں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع ننکانہ میں داخلہ مہم کے بعد اب ضلع لاہور میں یہ مہم کامیابی سے جاری رکھی جائے گی اور سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ داخل ہونے والے بھٹہ مزدور بچوں میں انرولمنٹ سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ سیکرٹری لیبر عشرت علی، مزدور راہنما خورشید احمد خان،نسیم اقبال، صدر مسلم لیگ (ن) لیبرونگ لاہور شہزاد انور،ڈی جی لیبرمحمد سلیم حسین، ایڈیشنل سیکرٹری لیبر سید مبشر حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید گل، ڈسٹرکٹ آفیسرلیبر سید حسنات جاوید، بھٹہ مالکان ، مزدوروں اور ان کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -