کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،راجہ ظفر الحق

کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،راجہ ظفر الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( اے این این ) چےئرمین مسلم لیگ (ن )سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ٗ ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے ٗ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ خطے کا امن تباہ کرسکتی ہے ٗ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن کی او لین ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف اس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کا ثبوت ان کے آزاد کشمیر کے دورے اور اہم منصوبوں کا اعلان ہے، آزاد کشمیر میں آئندہ ہو نے والے الیکشن میں ن لیگ ٹکٹوں سمیت تمام فیصلے کارکنوں کے رائے اور مشاورت سے کریگی ، کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائے گا، تمام عہدوں دار اور کارکن ذاتی مفادات سے ہٹ کر جماعت کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ وسطی باغ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ مسلم لیگ ن وسطی باغ کے وفد نے چےئرمین مسلم لیگ ن سینیٹر راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی مقبوضہ کشمیر کی مو جودہ صورت حال، مسلم لیگ ن آزدکشمیر خصوصا حلقہ وسطی باغ کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا لہ کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -