بلوچستان سمیت پورے ملک میں بلا امتیاز احتساب ناگزیر ہے ، عبدالمالک بلوچ

بلوچستان سمیت پورے ملک میں بلا امتیاز احتساب ناگزیر ہے ، عبدالمالک بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(اے این این)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں بلاامتیاز احتساب نا گزیر ہے، گڈگورننس کے بغیر کسی بھی شعبہ میں کامیابی ممکن ہے نہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں ،عید کے بعد مفاہمتی عمل کو دوبارہ شروع اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کا دورے اور عوامی رابطہ مہم شروع کریگی۔یہ بات انہوں نے اوستہ محمد میونسپل کمیٹی کے کونسلر سجاد احمد ابڑو کے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایم پی اے ہاسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی نائب صدر طاہر بزنجو،صوبائی ترجمان جان محمدبلیدی،صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ ،بی ایس او کے چےئرمین اسلم بلوچ ، صوبائی اسمبلی کے ممبر عاصمہ لہڑی بھی موجود تھے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اوستہ محمد،نصیرآباد کچلے ہوئے طبقات کے علاقے ہیں جہاں پر ترقیاتی کام کی ضرورت ہے جن ساتھیوں نے شمولیت کی اس سے پارٹی میں مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریگی انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں آنے والے وقت میں پارٹی کیخلاف منصوبہ بندی میں مصروف ہے لیکن پارٹی سے وابستہ کارکن اس طرح سازش کو ناکام بنائینگے انہوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام نہیں کیا جمہوریت کے بغیر ترقی ناممکن ہے جب تک ہم جمہوریت کو مکمل فعال اور مضبوط نہ کریں اس وقت تک ہم اس طرح مسائل کا شکار ہونگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں بلاامتیاز احتساب کرنے کی ضرورت ہے اور وہاں پر گڈگورننس کا کامیابی بھی ضروری ہے کیونکہ جب تک گڈ گورننس کا قیام نہیں ہوگا اس وقت تک عوام جمہوریت کی ثمرات سے مستفید نہیں ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم اور صحت پر مکمل توجہ دی پہلے ڈاکٹر اور ٹیچرز کوئٹہ سے رخصت اور دیگر مسائل کیلئے آتے تھے لیکن اب ہم نے اپنے ڈسٹرکٹ کی سطح پر اختیارات منتقل کرلیے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناراض بلوچوں سے جس طرح مذاکرات شروع کیے اس بارے میں ہمیں ٹاسک دیدیا تو عید کے فوراً بعد جاکر مفاہمتی عمل کو مزید تیز کرینگے، ویسے یہ تمام صورتحال صوبائی مخلوط حکومت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کیلئے فنڈز ریلیز مزید اختیارات جلد دینگے کیونکہ نچلی سطح پر مسائل حل ہونے میں مدد مل سکتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -