کراچی،غسل دیتے وقت مردہ خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی

کراچی،غسل دیتے وقت مردہ خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب گوٹھ کی رہائشی ایک خاتون مائی منظورہ بی بی کو گھر والوں اور لواحقین نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردہ قرار دے دیا اور نعش کو ایدھی سنٹر منتقل کر دیا۔ گیا۔ ایدھی سنٹر کی ایک خاتون رکن نے جب دوران غسل مائی منظوراں کی چوڑیاں اتارنے کی کوشش کی تو بیمار خاتون اپنی چارپائی سے اٹھ کھڑی ہوئی جس پر ایدھی سنٹر میں موجود تمام افراد حیران ہو گئے۔حقائق جاننے پر پتہ چلا کہ خاتون منظورہ بی بی کافی عرصے سے بیمار تھی، ایک ہفتہ کے دوران کسی بھی معالج سے علاج اور ہسپتال نہیں لایا گیا۔ منظورہ بی بی کی حالت پیر کی صبح اچانک خراب ہو گئی۔ اس پر گھر والوں اور لواحقین نے اس کو مردہ سمجھ لیا اور تدفین کی تیاریاں شروع کر دیں۔ منظورہ بی بی کے گھر تعزیت اور جنازے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : علاقائی


loading...