شیخ زید کالج کے طلباء کو ایم بی بی ایس کے امتحانات پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام دینے کی اجازت

شیخ زید کالج کے طلباء کو ایم بی بی ایس کے امتحانات پنجاب یونیورسٹی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے شیخ زیدہسپتال کے میڈیکل کالج کے طلباء کوتاحکم ثانی ایم بی بی ایس کے امتحانات پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام دینے کی اجازت دے دی ۔عدالت نے پنجاب حکومت اورپی ایم ڈی سی سمیت دیگرمدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2اکتوبر کوجواب طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس شمس محمود مرزانے شیخ زید ہسپتال کے شیخ خلیفہ بن زید النہان میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پی ایم ڈی سی نے ان کاگزشتہ سال پنجاب یونیورسٹی سے الحاق ختم کردیاتھا۔عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2اکتوبرکوجواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -