گیس چوری مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت پرطبی معائنہ کا حکم

گیس چوری مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت پرطبی معائنہ کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 73کروڑ روپے کی گیس چوری کے مقدمہ میں ملوث گتہ فیکٹری کے مالک کی درخواست ضمانت پرایم ایس سروسز ہسپتال کو میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرملزم کاطبی معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ارم سجاد گل نے گیس چوری کے ملزم میاں طارق عزیز کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ضعیف العمر ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے ایم ایس سروسز ہسپتال کو حکم دیا کہ وہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر ملزم کا معائنہ کرکے اس کی صحت بارے رپورٹ پیش کریں۔

مزید : علاقائی