بجلی کے بلوں پر عائد اضافی سرچارجز کے خلاف دائر درخواست پر مدعاعلیہاں کو نوٹس جاری

بجلی کے بلوں پر عائد اضافی سرچارجز کے خلاف دائر درخواست پر مدعاعلیہاں کو ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے بجلی کے بلوں پر عائد اضافی سرچارجز کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور نیپراسمیت دیگرمدعاعلیہاں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت میں درخواست گزارکے وکیل محمد اظہرصدیق نے موقف اختیارکیا کہ کہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31کا ذیلی سیکشن 5 آئین سے متصادم ہے۔نیپرا قانون سازادارہ نہیں ہے اوروہ کسی قسم کے سرچارج کی وصولی کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔،عدالت نے وفاقی حکومت،نیپرا اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23ستمبرکو جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...