رائے احمد خان کھرل شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار

رائے احمد خان کھرل شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے کراچی شہداء ہال میں کھرل لائرز فورم کے زیر اہتمام جنگ آزادی کے ہیرو رائے احمد خان کھرل شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار میں چیئرمین کھرل لائرز فورم محمد شفیق بھنڈارہ، صدر فورم رائے عارف حسین کھرل،جنرل سیکرٹری محمد رفیع رضاکھرل ، طارق شفیع بھنڈارہ ایڈووکیٹ، راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ اور غلام فرید سنہوترہ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل محمد رفیع رضا کھرل نے کہا کہ جنگ آزادی کے دوران انگریز سامراج کے خلاف بنگلہ گوگیر ہ اور ساہیوال سمیت برصغیر کے اکثر علاقوں میں رائے احمد خان کھرل شہید نے بغاوت کی اور مسلمانوں کو متحد کیا،خدمات ہمیشہ یادر کھیں جائیں گی۔

مزید : علاقائی


loading...